گلوکار راحت فتح علی خان ایک بار پھر ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے

7 Mar, 2018 | 10:38 PM

رانا جبران

رضوان نقوی: شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان ایک بار پھر ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 20  لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سروں کے سلطان راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر مشکل کا شکارہوگئے۔ کسی تصوراتی محبوب سےآنکھ لڑنے کی بجائے گلوکارکا پالا ایک مرتبہ پھر ایف بی آر سے پڑ گیا ہے۔ ایف بی آرنے عالمگیر شہرت رکھنے والے گلوکارکے بنک اکاؤنٹس ایک مرتبہ پھر منجمد کردیئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیج ٹی وی، فلم کی معروف اداکارہ ماہ نور نے شادی کا فیصلہ کر لیا

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے۔ ایف بی آر نےراحت فتح علی خان کےاکاؤنٹس چندماہ قبل بھی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمدکئےتھے۔ راحت فتح  علی خان نے ایف بی آر کے خلاف کمشنر اپیلز کے پاس اپیل کررکھی تھی۔

  ایف بی آر نے گلوکار کے خلاف فیصلہ آنے پرانکے اکاؤنٹس دوبارہ منجمد کردیئے ہیں۔ ایف بی آر نے ڈی ایچ اے میں واقع نجی بنک میں راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس سے 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا نیا پولیٹیکل کامیڈی گانا "یہ کیا بات ہوئی"ریلیز

ایف بی آر نے سال 2015 کے انکم ٹیکس بقایہ جات ادا نہ کرنےپر ڈپٹی کمشنر یاسر منصوربٹ کی سربراہی میں کارروائی کی ہے۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے ذمے بقیہ  12 لاکھ روپے کی ریکوری کیلئے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں