وقار گھمن:ایم این اے وحید عالم خان نے چیئرمین یوسی232اجمل ہاشمی کے ہمراہ ٹاون شپ کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا،انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
ٹاؤن شپ میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو ستائیس کی یونین کونسل دوسوبتیس میں ترقیاتی کام مکمل ہونے پر افتتاح کیا گیا، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے وحید عالم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، اجمل ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ اگلے الیکشن میں بھی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کریگی۔