ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار،15کلو چرس برآمد

ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار،15کلو چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم:ساندہ پولیس کی جانب سے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارووائی عمل میں لاتے ہوئے دو افراد گرفتار کر کے ان سے 15 کلو چرس برآمد کر لی۔

ساندہ پولیس کی جانب کی گئی کارروائی کے دوران ارشد اور نوید نامی شخص سے 15 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایس پی اقبال ٹاون رانا عمر فاروق نے کہا کہ ارشد اور نوید مردان سے چرس منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کے خلاف ایف آئی درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جاری ہے، رانا عمر فاروق نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فر وشوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔