سعید احمد: امام حرم کعبہ فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب تین روزہ دورے پر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ امام کعبہ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں لاہور ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 کےذریعہ سعودی عرب سے لاہور پہنچے، جہاں پر سعودی سفیر، صوبائی وزیر زعیم قادری،، سینیٹر ساجد میر، مولانا طاہر اشرفی، مولانا عبدالخبیر آزاد، ڈپٹی ائیرپورٹ مینجر نزیر چوہدری، ابتسام الہی ظہیر سمیت سول ایوی ایشن حکام سمیت دیگ نے ائیر پورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: امام کعبہ تین روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے
3 روزہ دورے میں امام کعبہ مرکزی جمیعت اہل حدیث کے زیراہتمام آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس میں 8 اور9 مارچ کو شرکت کریں گے اور جمعتہ المبارک کا خطبہ بھی دیں گے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران امام کعبہ گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، سینیٹر ساجد میر، حافظ عبد الکریم، عبد الغفور راشد سمیت دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں امام کعبہ کی آمد سے قبل حج ٹرمینل اورنیوائیر پورٹ پر ان کے روٹ پر سیکورٹی تعینات کی گئی۔ امام کعبہ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل روانہ کیا گیا۔
مزید دیکھئیے: