فن لینڈ کے سفیر ایلی ایرولا کا تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کا دورہ

7 Mar, 2018 | 08:15 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزاد خان ابدالی:فن لینڈ کے سفیر ایلی ایرولا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ملک طاہر، سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید اور نائب صدر ذیشان خلیل سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والی ملاقات میں فن لینڈ اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ میٹنگ میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران میاں محمد نواز، اویس سعید پراچہ، پیکجنگ انڈسٹری کی انڈسٹری کی معروف کاروباری شخصیت عدنان بٹ، ارشد بیگ، طاہر منظور چودھری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ فن لینڈ اور پاکستان کے مابین گزشتہ تین سالوں میں تجارتی حجم میں کمی واقع ہوئی ہے جیسے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے مابین تجارتی نمائشوں کا انعقاد اور وفود کا تبادلہ اہم کردار ادا کرے گا۔سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ دونوں ممالک کی تجارتی منڈیوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ بھی تجارت بڑھانے میں اہم ہوگا۔

مزیدخبریں