سرکاری ہسپتالوں کی ادویات سستی خرید کر مہنگے داموں فروخت

7 Mar, 2018 | 07:49 PM

رانا جبران
Read more!

بسام سلطان: سرکاری ہسپتال میں مہیا کی جانے والی ادویات کی پرائیویٹ میڈیکل سٹورز پر فروخت جاری، محکمہ معاملہ سے غافل، نجی میڈیکل سٹور پر غیر قانونی ادویات سستے داموں خرید کر مہنگے داموں بیچی جانے لگیں۔

 تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں نجی میڈیکل سٹورز پر سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جانے والے ادویات فروخت ہونے لگیں۔ نجی میڈیکل سٹور پر غیر قانونی ادویات سستے داموں خرید کر مہنگے داموں بیچی جانے لگیں ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے: خواجہ عمران نذیر

علاوہ ازیں غیر قانونی فروخت پر میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ریپس ادویات سستے داموں بیچ جاتے ہیں۔ ادویات پر فزیشن سیمپل ناٹ فار سیل کی سٹیمپ ہونے کے باوجود ادویات فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے محکمہ اب تک غافل ہے۔ 

مزیدخبریں