ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام کعبہ تین روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

امام کعبہ تین روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب تین روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے، لاہور ائیر پورٹ پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم امام کعبہ کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ کل مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 9 مارچ کو امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب مرکزی جمعیت اہلحدیث کانفرنس میں خطبہ جمعہ دیں گے اور نماز جمعہ کی امامت بھی کرائیں گے۔ جمعے کے روز امام کعبہ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ امام کعبہ علماء کونسل کے سربراہ کی جانب سے دیئے گئے، عصرانے میں شرکت کریں گے۔ نماز مغرب امام کعبہ جامعہ اشرفیہ میں  اور نماز عشاء مرکز جماعت اہلحدیث لارنس روڈ پر پڑھائیں گے۔