خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین سینیٹ الیکشن کیلئے کتنے کروڑ میں بکے، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

7 Mar, 2018 | 04:41 PM

Read more!

(سٹی42) پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر قانون  پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو  کررتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران خان اپنی کہی ہوئی بات کیسے بھول جاتے ہیں، خیبر پختونخواہ میں ضمیر فروشی کی انتہا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی یاداشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران خان اپنی کہی ہوئی بات کیسے بھول جاتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں ضمیر فروشی کی انتہا کی گئی۔ ارکان کے پی نے 5 کروڑ میں اپنے ضمیر بیچے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن پاکستان کی ترقی کے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی ڈیولپمینٹ پر لڑنا چاہتے ہیں۔ہم تو لوڈشیڈنگ دور کر کے سی پیک کا منصوبہ آن گراونڈ لا کر اس کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

 علاوہ ازیں وزیر قانون نے اپنے قائد کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب بات کرتا ہے تو وہ لوگوں کے دلوں کو جا کے چھوتی ہے۔ انتہا تو یہ ہے کہ کل سینٹ میں جو تقاریر ہوئی ہیں اس میں بھی میاں نواز شریف کا بیانیہ سر چڑھ کر بولا ہے اور جب پوری قوم نے سنا تو میاں صاحب کی بات دلوں میں گھر کر گئی ہے جو انہوں نے اپنے جلسوں میں بھی کہی ہیں۔

مزیدخبریں