ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کو جلد از جلد میدان میں اتارنا ہوگا: چودھری سرور

کھلاڑیوں کو جلد از جلد میدان میں اتارنا ہوگا: چودھری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)تحریک انصاف کے نو منتخب سینٹر چودھری محمد سرور کے اعزاز میں علیم خان کا ظہرانہ، چودھری محمد سرور نے کہا کہ ن لیگ سینٹ الیکشن کی خوشی نہیں منا رہے بلکہ ماتم کررہے ہیں، دوہزار اٹھارہ الیکشن تحریک انصاف کا ہے، کھلاڑیوں کو جلد از جلد میدان میں اتارنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نومنتخب سینٹر چودھری محمد سرور نے اپنے اعزاز میں پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر علیم خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے جتنی جلدی ممکن ہو ہمیں اپنے کھلاڑیوں کوُ میدان میں اترانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوُہرانا کوئی مشکل کامُ نہیں ہے موجودہ حکمرانوں سے کوئی خوش نہیں ہے۔ دوہزار تیرہ میں ن لیگ شیر کا پوسٹمارٹم کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہوں اور پاکستانی ہی رہونگا ،برطانوی کی شہریت دوہزار تیرہ میں چھوڑ دی تھی۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان کا کہنا تھا کہ چودھری محمد سرور کی کامیابی پر میاں صاحب کے گھر میں انکوائری کمیشن بیٹھا ہوا ہے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کس نے چودھری سرور کو ووٹ دیا حکمران جماعت ایک دوسرے پر الزامات لگائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے اندر تبدیلیاں کی گئیں ہیں بعض حلقوں میں ایسے تبدیلیاں کی گئیں ہیں جیسے ان سے کوئی بدلہ لیا گیا ہے حلقوں میں تبدیلیاں نہیں ہوئیں تو وہ میاں صاحب کا حلقہ ہے اگر نوازشریف سمجھتے ہیں کہ حلقوں کو توڑ کر وہ الیکشن جیت جائیں گے یہ انکی بھول ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ چودھری سرور کو سینٹ الیکشن لڑنے کا مشورہ میں نے دیا ۔

چودھری سرور نے خدشے کا اظہار کیا کہ پارٹی کے اراکین کے ووٹ ہی پورے نہیں پڑیں گے۔ نُ لیگ کی کوشش تھی کہ چودھری سرور کو کسی صورت سینٹ میں نہیں آنا چاہئے ۔ ظہرانے میں ظہرانے میں صوبائی اسمبلی کے اراکین اور رہنما شریک ہوئے۔

 ظہرانے کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، شعیب صدیقی، ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر نوشین حامد، عندلیب عباس، آجاسم شریف، آصف محمود، سہیل ظفر چیمہ، شنیلہ رتھ، سعدیہ سہیل رانا، نعیم چٹھ، ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ نے بھی شرکت کی۔