پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی لاپرواہی سامنے آگئی

7 Mar, 2018 | 03:47 PM

Read more!

(جنید ریاض) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی لاپرواہی سامنے آگئی،پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں حدیث مبارکہ کو مشہور قول لکھ دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں غلطی کی نشاندہی ہوئی ہے , اسلامیات کے صفحہ نمبر آٹھ پر دی گئی حدیث مبارکہ کو فرمان رسول ﷺ لکھنے کی بجائے مشہور قول لکھ دیا گیا ہےجس پر اساتذہ نے تشویشں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو غلطی کا فورا نوٹس لینا چاہیے لیکن ابھی تک حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا , غلطی کے باوجود اسلامیات کی کتاب لاہور کےڈیڑھ لاکھ بچوں میں تقسیم کردی گئی ہے جبکہ مزید بچوں میں یہ کتاب تقسیم کی جارہی ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں : لاہور بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا
 

مزیدخبریں