(اقرا طارق) لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، بورڈ کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر نے تمام صورتحال کے حوالے سے سیکرٹری ای ٹی بی پی کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ملک زاہد کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں سیکرٹری ای ٹی بی پی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بھی قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، سرحدی علاقے ڈیرہ چاہل میں محکے کی 39 کنال اراضی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عظیم اور اقبال نامی شخص محکمے کے افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اراضی پرتعینات سیکیورٹی عملے کو ہٹا دیتے ہیں تاکہ قبضہ مافیا کو مزاحمت کا سامنا نہ ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔ متروکہ وقف املاک بورڈ میں من پسندافسران ،ملازمین کو نواز نے کی تیاری
خط میں کہا گیا ہے کہ صدیق الفاروق کے دور میں موتا سنگھ والا اور بیدیاں روڈ پر بھی اربوں کی اراضی عظیم نامی شخص کو دی گئی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔