(عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،انفینٹ فارمولا میں دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیوں کا مال مارکیٹ سے اٹھوانے کا عمل جاری،3870 میڈیکل سٹورز اور دکانوں سے 60 ہزار ڈبے ہٹا لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کی خوراک میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون جاری فوڈ اتھارٹی کے مطابق مختلف برانڈز کی ایک قسم کی پراڈکٹ کے41 ہزار جب کہ دوسری قسم کے 19 ہزار ڈبے ہٹائے گئے ہیں،کارروائیاں پنجاب فوڈ اتھارٹی انفینٹ فارمولا ریگولیشن کی خلاف ورزی پرعمل میں لائی گئیں،چائنہ سے درآمد شدہ پراڈکٹس کو فرانسیسی اور جرمن کہہ کر فروخت کیا جا رہا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈبوں میں سوراخ کر کے ناقابل استعمال بنا دیا ،انفینٹ فارمولا کے ناقص معیار کی وجہ سے بچوں میں غذائی اجزاء کی کمی واقع ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک سال تک کے بچوں کے انفینٹ فارمولا کی مارکیٹینگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، دھوکہ دہی اور غلط لیبلنگ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا اگلے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ تیار