(یاور علی) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 2 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق سیکرٹری قمر دلشاد کی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ باقر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کی جانب سے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن نے خود بھی نوٹس لیا، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے اقدامات نہ کرنا الیکشن کمیشن کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں بھی الیکشن کمیشن کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ثبوت پیش کریں گی۔
درستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سینیٹ انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کامیاب سینٹرز کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے۔