ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور علی) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 2 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق سیکرٹری قمر دلشاد کی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ باقر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کی جانب سے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن نے خود بھی نوٹس لیا، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے اقدامات نہ کرنا الیکشن کمیشن کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں بھی الیکشن کمیشن کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ثبوت پیش کریں گی۔

درستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سینیٹ انتخابات کے نتائج  کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کامیاب سینٹرز کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے۔