ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ کی سلطنت پر ملتان کے سلطانز کا راج

پاکستان سپر لیگ کی سلطنت پر ملتان کے سلطانز کا راج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملتان سلطانزپی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پرنمبرون،ملتان نے پشاورکوسنسنی خیزمقابلے میں ہرادیا،ملتان سلطانزنے پشاورزلمی کو184رنزکاہدف دیا، صہیب مقصودنے ،85رنزکی اننگزکھیلی، احمدشہزاد37اورسنگاکارا28رنزبناکرنمایاں رہے،محمدحفیظ کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی،پاکستان سپر لیگ تھری کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آندرے فلیچر تھے جو 11 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، فلیچر کے بعد وکٹ کیپر کامران اکمل بھی زیادہ دیر کریز پر قیام نہ کرسکے اور محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ملتان کے بولرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری تھا اور پشاور کے مطلوبہ رن ریٹ میں اضافہ ہورہا تھا۔ ایسے میں ڈوئن اسمتھ نے کیرون پولارڈ کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔رکی ویسلز نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا تاہم محمد عرفان کی اٹھتی ہوئی گیند پر پوائنٹ پر موجود فیلڈر احمد شہزاد کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے۔17ویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 134 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیئے : پی ایس ایل میچز کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی کیلئے تیاری شروع کردی

اس سے قبل مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کی تباہ کن اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ 183 رنز بناڈالا،ملتان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کمار سنگاکارا تھے جو 28 رنز بناکر لائم ڈوسن کی گیند کا شکار بنے جبکہ احمد شہزاد اپنی روایتی سست رفتار اننگز (37 گیندوں پر 37 رنز) کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان شعیب ملک تھے جو عمید آصف کی گیند پر مڈ وکٹ پر گیند کو باؤنڈری کے پار لگانا چاہتے تھے تاہم حسن علی کو کیچ دے بیٹھے۔تاہم دوسرے اینڈ سے صہیب مقصود کے بلے سے رنز آتے رہے۔ 42 گیندوں پر 85 رنز کی جارحانہ اننگز میں صہیب مقصود نے 7 شاندار چھکے اور چار چوکے لگائے۔ان کی اننگز کی بدولت ملتان پشاور کے خلاف 184 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔کیرن پولارڈ نے بھی صہیب کا بھرپور ساتھ دیا اور 8 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے لائم ڈوسن اور عمید آصف نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔