ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا دوہرا معیار، امیر طلبا کیلئے رعائتیں، غریب کیلئے دھکے

لاہور بورڈ کا دوہرا معیار، امیر طلبا کیلئے رعائتیں، غریب کیلئے دھکے
کیپشن: City42- Lahore Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا۔ میٹرک امتحانات کے داخلوں کی تاریخ گزرجانے کے بعد عام طلبہ کیلئے تمام رعائتیں ختم کر دی گئی جبکہ مخصوص طبقہ کیلئے رعائتیں ابھی بھی جاری ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ نے داخلوں کی تاریخ گزرجانے کے باوجود 5 لاکھ روپے کی انسٹالمنٹ پر 24 بچوں کے داخلوں کی منظوری دے دی ، خاص رعایت دی سپرٹ سکول کی دو برانچز کو دی گئی،انسٹالمنٹ کی پہلی قسط ایک لاکھ 68 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد بچوں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ، 3 لاکھ 42 ہزار کے بقایاجات سپرٹ سکول کو دو اقساط میں ادا کرنا ہونگے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔۔۔۔۔۔سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

 والدین نے کہا ہے کہ تین گنا فیس کے بعد عام بچوں کو داخلہ کرانے کیلئے سرخ جھنڈی دکھا دی جاتی ہے جبکہ امیر بچوں کیلئے بورڈ کے رولز کچھ اور ہی ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیے۔۔۔۔۔۔دانش سکولوں میں زیر تعلیم بچے ہیپاٹائٹس میں مبتلا

 دوسری جانب سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس نے کہا ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے رعایت دی گئی۔