احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی

7 Mar, 2018 | 10:41 AM

Read more!

(ملک اشرف) احد چیمہ کی گرفتاری کےخلاف دائردرخواست پرآج سماعت ہوگی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ سماعت کرے گا، احد چیمہ نے گرفتاری کے اقدام کوچیلنج کرتے ہوئے رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرپشن الزامات میں گرفتار احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف آج لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت پر سماعت ہو گئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج 12 بجے سماعت کرے گا۔

  احد چیمہ نے اپنی گرفتاری کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے رہائی کیلئے درخواست دے رکھی ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کی گرفتاری سے قبل نیب نے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے اور نیب میں طلبی کا نوٹس بھی موصول نہیں ہوا ۔

یہ خبر بھی پڑھیئے : سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

  احد چیمہ کی جانب سے رجسڑار ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے اور درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی جانب سے احد چیمہ کو گرفتار کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے کیس کی سماعت آج کیلئے مقرر کی تھی، عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ جاری ہونے کہ وجہ سے گرفتاری کے اقدام کو چیلنج نہیں کر سکتے۔ 

مزیدخبریں