کوکا کولا فٹبال پریمیئر لیگ، چوتھے روز 12 میچز کھیلے گئے

7 Mar, 2018 | 10:10 AM

Read more!

(علی بھٹی) سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام کوکا کولا فٹ بال پریمیئر لیگ کے میچز کا سلسلہ جاری، چوتھے روز چوبیس ٹیموں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے۔

کوکا کولا فٹ بال پریمیئر لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کے نتائج کے مطابق پروگرامنگ 24 کے کپتان انصار نقوی نے پروگرامنگ 44 کے کپتان محمد ابرار کو ایک صفر، دوسرے میچ میں نیوز پروڈکشن ریڈ کے کپتان میاں خلیل نے 24 ییلو کے کپتان طارق متین کو چار صفر سے شکست دی، تیسرے میچ میں بلیزرڈ کپتان عبدالرشید اور مارکیٹنگ سعادت مہدی کی ٹیموں میں فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا، بلیزرڈ الیون نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

 چوتھے میچ میں ایچ آر الیون کپتان وقار کے درمیان میچ میں این ایل ای لائنز کے کپتان وقاص کی ٹیم نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پانچویں میچ میں میکرز کیمرہ مین عابد نعمان کی ٹیم نے بلیو الیون ظہیر کاہلوں کو ایک صفر سے ہرایا. چھٹے میچ میں ٹیکنیکلز فوزی نے ڈی ایس این جی لائن حسن عمران کو شکست دی۔

ساتویں میچ میں بلیو ڈیولز آغا حیدر نے پہلوان کپتان شفقت عمران کی ٹیم کو دو صفر، آٹھویں میچ میں لیور پول این ایل ای نے آئی ٹی شاہد کو تین دو، نویں میچ میں آپریشنز تراب شاہ نے راکرز کو تین صفر سے ہرایا۔

 دسویں میچ میں سٹی ٹائیگرز وسیم نثار نے سٹی لائنز زاہد کو دو ایک، گیارہویں میچ میں سٹی سلطان عاطف یاسین نے سٹی ڈولفن ناصر مسعود کو ایک صفر سے ہرایا جبکہ آخری میچ میں منچلے زین العابدین نے روہی ٹائیگرز کو دو صفر سے مات دے دی۔ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

مزیدخبریں