پنجابی گلوکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مار کر معطل ہونے والی خاتون کو نوکری پیش کر دی

7 Jun, 2024 | 11:32 PM

ممبئی: بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی نے کسان تحریک کے احتجاج میں شریک ہونے والوں کی دانستہ توہین کرنے والی اداکارہ اور رکن لوک سبھا  کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکورٹی افسر کو جاب دینے کی پیشکش کردی۔

بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون افسر نے ’کسانوں کی بے عزتی‘ کرنے پر تھپڑ مارا گیا تھا۔

وشال ددلانی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن وہ خاتون افسر کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر خاتون افسر کو نوکری سے محروم کیا گیا تھا وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خاتون افسر کیلئے ایک نوکری تیار ہو۔

کل جمعرات  کے روز بھارت کی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ کے ائیرپورٹ پر لوک سبھا کی بی جے پی رکن، اداکارہ  کنگنا رناوت کو  ایک خاتون سکیورٹی اہلکار نے اس بنا پر تھپڑ مار دیا تھا کہ ان کو کنگنا رناوت کے کچھ ہفتے پہلے کسان تحریک کے احتجاج میں شریک افراد کے بارے میں اس بیان پر غصہ تھا جس میں کنگنا نے کہا تھا کہ لوگ سو سو روپے لے کر کسان احتجاج میں شریک ہوتے ہیں۔ خاتون سکیورٹی  اہلکار  کی والدہ بھی اس احتجاج میں شریک رہی تھیں۔ اس خاتون سکیورٹی اہلکار کو ایک رکن لوک سبھا کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔

مزیدخبریں