پاکستان اور چین کی پارٹنر شپ کا نیا دور؛  بیجنگ میں22 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

7 Jun, 2024 | 08:53 PM

اویس کیانی:  بیجنگ کے گریٹ ہال میں پاکستان اور چین کے درمیان 22مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔  وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ بھی پاک چین دوستی کے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی اس تقریب میں موجود تھے۔

عوامی جمہوریہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہونے والی پروقار تقریب میںپاکستان اور چین کے مختلف وزارتوں اور اداروں کے مابین  ٹی وی ، فلم ، ٹرانسپورٹ ،انفراسٹرکچر ،صنعت ، زراعت کے22 اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے  گوادر کو علاقائی  اور اقتصادی مرکز بنانے پر بھی  اتفاق کیا ہے۔ 

میزبان  وزیر اعظم لی چیانگ نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے  پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دیا۔  وزیر اعظم شہباز شریف اور  وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

 دونوں ممالک نے ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ،انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت، صحت، سماجی واقتصادی ترقی و باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط  کیے۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ ہماری دوستی آزمائش کی ہرگھڑی میں پوری اتری ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں۔چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

 اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف  کو   گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزیدخبریں