ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ؛ کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

New Yark pitch, Ireland vs Canada T20 match, ICC World Cup T20 , City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیویارک کی "بیٹر کِلر" وکٹ  پر آئرلینڈ  اور کینیڈا کے مابین آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 13 ویں  میچ میں  کینیڈا ک نے آئرلینڈ کو  12  رنز سے شکست دے دی۔  کینیڈا نے آئرش کیپٹن کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے  7 وکٹوں کے نقصان پر  137 رنز بنائے تھے، آئرش ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر  20 اوورز میں  125 رنز بنا سکی۔

  نیویارک کی خطرناک وکٹ نے گزشتہ دو میچوں کی طرح آج بھی بیٹرز کے چھکے چھڑائے،  40 اوورز میں  دونوں ٹیموں کے  14  بیٹر آؤٹ ہوئے اور صرف  262 رنز بنے۔ دونوں ٹیموں کے مجموعی سکور کی فی اوور اوسط 6.55 رنز رہی۔

آئرلینڈ کی بیٹنگ

آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈئیر نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے،  جارج ڈوکریل  30 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔  آئر لینڈ کے اینڈریو بالبرنی 17,  کیپٹن سٹرلنگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  لورکن ٹکر  10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ہیری ٹیکٹر  7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کرٹس کمفر 4,  گریتھ ڈیلانے 3 رنز بنا کر واپس جانے پر مجبور ہوئے۔ بیری میکارتھی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

آئرش ٹیم کینیڈا کا دیا ہوا  138 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے  میدان میں آئی تو اوپنر بہت پر اعتماد تھے لیکن نیویارک کی "بیٹر کِلر پچ" نے جو کچھ کینیڈا کے بیٹرز کے ساتھ کیا تھا وہی آئرش بیٹرز کے ساتھ بھی کیا اور آئرلینڈ کےچار  سٹار بیٹرز کو بھی 46 کے مجموعہ سکور پر نگل لیا۔  کینیڈا نے 8  اوورز میں  4 وکٹین گنوا کر  53 رنز بنائے تھے جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم 10  اوورز میں  50 رنز بنا پائی اور چار بہترین بیٹر کھو کر  کینیڈا سے زیادہ مشکلات کا شکار ہوتی نظر آ ئی۔ ی ہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک دس اوورز میں بننے والا سب سے کم سکور تھا۔

کینیڈا کی اننگز

  آئرلینڈ اور کینیڈا کے مابین نیویارک کی خطرناک وکٹ  پر  آئی سی سی مینز  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 13  ویں میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کی اور  137 رنز بنائے۔ 

کینیڈا کے نکولس کیرٹن 49 رنز اور سریاس مووا  37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، پرگات سنگھ 18 اور ارون جونسن  14 رنز بنا پائے تھے۔ باقی بیٹرز کا سکور اس سے بھی کم رہا

اننگز کی آخری گیند پر سریاس مووا  پچ کی قہر آفرینی کا شکار ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے  مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیلون ہیلگر صفر پر آؤٹ ہوئے اور نکولس کیرٹن 49 رنز بنا کر ففٹی بنانے کی  حسرت دل میں لئے واپس جانے پر مجبور ہوئے۔ کینیڈا نے  20  اوورز میں 137  رنز بنائے ہیں۔ اس وکٹ پر یہ ورلڈ کپ کا تیسرا میچ ہے اور  کینیڈا پہلی ٹیم ہے جو یہاں سو سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 

اس سے پہلے کینیڈا کے بیٹر نکولس کیرٹن نے  16 ویں اوور میں کھیل کا پانسہ بدل دیا تھا ۔ کیرٹن نے آئرش باؤلر  یونگ کریگ کو اس اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر  ٹوٹل  18 رنز حاصل کئے اور کینیڈا کا مجموعہ سو رنز تک پہنچا دیا جو نیویارک کی وکٹ پر اب تک سب سے بڑا سکور ہے۔ اس اوور میں نکولس کیرٹن اور  سریاس نووا کی پارٹنر شپ بھی پچاس رنز  کا مارک کراس کر گئی۔  18 اوورز کے اختتام پر کینیڈا کا سکور  126 تھا۔ نکولس کیرٹن   49 رنز اور سریاس نووا  29 رنز پر کھیل رہے  تھے۔ لیکن  19  ویں اوور  کی چوتھی گیند پر کیرٹن 49 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ 

اس سے پہلے چوتھے بیٹر  دلپریت باجوہ 9  ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر گریتھ  ڈیلانے کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دلپریت باجوہ کا انفرادی سکور 7  تھا اور کینیڈا نے 53 رنز بنائے تھے۔ اب 12 اوورز کے اختتام پر کینیڈا کا مجموعہ  64 رنز ہے اور ان کا رن ریٹ 6.17 ہے۔ 

کینیڈا کے تیسرے بیٹر پرگات سنگھ بھی  14  گیندوں سے  18  رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔  دوسرے اوپنر ارون جونسن پانچوین اوور میں آؤٹ ہوئے تو  اس وقت کینیڈا کا سکور  28 رنز تھا۔ چھٹے اوور میں پرگات سنگھ نے آئرش باؤلر بیری موکارتھی کو مسلسل دو چوکے مار کر اپنا اور ٹیم کا مورال بحال کیا۔ چھ اوورز کے اختتام پر کینیڈا کا سکور  37 رنز تھا جو ساتویں اوور میں 42 تک پہنچ سکا ہے۔ 8 اوورز میں کینیڈا کا سکور  53 رنز ہے۔  اس وقت دلپریت باجوہ 7 رنز اور  نکولس  کرٹن 6 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 

اوپنر ارون جونسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  کینیڈا  کے دوسرے اوپنر  ننوِیت دھلی وال تیسرے اوور کی دوسری گیند پر  مارک ایڈئیر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ ننویت دھلیوال نے  پہلے ہی اوور میں جوشوا لِٹل کو چوکا مارنے میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم ان کا انفرادی سکور  10 گیندوں سے  6 رہا۔ 4 اوورز کے اختتام پر کینیڈا کا مجموعہ  27  تھا جن میں سے  10 رنز  چوتھے اوور میں بنے جب  ارون جونسن نے آئرش پیسر جوشوا لٹل کو مسلسل دو چوکے مار ڈالے تھے۔

آئر لینڈ کے کریگ یونگ دو وکٹین لے چکے ہیں جبکہ ایک وکٹ  مارک ایڈئیر نے لی ہے۔

ٹاس

نیویارک کی خطرناک وکٹ پر  آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا 13 واں میچ  آج آئرلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا  ٹاس آئرلینڈ کے کیپٹن  پال سٹرلنگ نے جیت لیا۔ انہوں نے   کینیڈا کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

نیویارک کی جس وکٹ پر آج میچ ہو رہا ہے اسے اب تک ورلڈ کپ کی سب سے مشکل وکٹ قرار دیا جا رہا ہے اور پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر وکٹ کا فائدہ لینے کا موقع  حاصل کر لیا اور توقعات کے مطابق خود پہلے باؤلنگ کرنے کا اعلان کیا۔

آج جیتنا لازم ہے، پال سٹرلنگ

ٹاس کے بعد پال سٹرلنگ نے مختصر گفتگو میں کہا کہ آج کا میچ ہمارے لئے جیتنا لازم ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ کینیڈا کو   چیزیبل ہدف تک محدود رکھیں۔ 

پال سٹرلنگ نے اندازہ ظاہر کیا کہ وکٹ میں آج سوِنگ نسبتاً کم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے بین وائیٹ کو باہر بٹھایا ہے اور ان کی جگہ ایک فاسٹ باؤلر  کریگ یونگ کو میدان میں لائے ہیں۔

ہم بھی باؤلنگ ہی لیتے، سعد بن ظفر

کنیڈا کے کیپٹن سعد بن ظفر نے ٹاس ہارنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ٹاس ہم جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے۔  سعد بن ظفر نے بتایا کہ وہ آج نِکھِل دتہ کی جگہ جنید صدیقی کو میدان میں لائے ہیں۔