ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ : ڈاکو چار دوستوں سے موبائل فون اور نقدی لیکر کر فرار ہوگئے

 کاہنہ : ڈاکو چار دوستوں سے موبائل فون اور نقدی لیکر کر فرار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں میں ڈکیتی کی واردات ،الفلاح بینک والی گلی میں دو ڈاکوؤں نے چار نوجوانوں کو لوٹ لیا۔

کاہنہ کے علاقے میں ہونے والے واقعہ میں ڈاکو زین نامی شہری سے موبائل اور پانچ ہزار روپیہ نقدی لے اڑے۔ ڈاکو دوسرے شہری حمزہ سے موبائل ، 10  ہزار روپیہ اور اے ٹی ایم ائی کارڈ ، تیسرے شہری شامی سے موبائل اور 700 روپیہ گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔

جبکہ چوتھے شہری حامد نے عقل مندی سے کام لیتے ہوئے اپنا موبائل اور پرس بجلی کے پول کے ساتھ لگے ڈبے میں چھپا دیا۔

پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔