وقاص احمد : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، جس میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر 85 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
باٹا پور کے علاقے میں پیٹرول پمپ ملازمین کے ساتھ 85 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو شہری اعجاز سے نقدی چھین کر فرار ہوئے۔ شہری اعجاز اپنے بیٹے عمر کے ساتھ 85 لاکھ بنک جعمع کروانے جا رہا تھا، شہری پی ایس او پیٹرول پمپ کھیرا پل سے رقم لے کر نکلا تھا، جہاں بانسوں والا روڈ پر ڈاکوؤں نے روکا اور لوٹ لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔