اسلام آباد ؛ مقدمات سے پریشان شہری پول پر چڑھ گیا

7 Jun, 2024 | 05:42 PM

حاشر احسن : اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں مقدمات سے پریشان شہری پول پر چڑھ گیا ۔ 

 پول پر چڑھنے والے شہری کا کہنا ہے کہ مجھ پر ناجائز مقدمات بنائے گئے ہیں، میری بہنوں کی شادیاں ہونے والی ہیں، مطالبات مانے جائیں ورنہ خودکشی کرلوں گا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے موقعہ پر پہنچنے کے بعد شہری نیچے آگیا ، جس کے بعد پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ۔ 

مزیدخبریں