ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی ،گھی ، آٹا سرکاری قیمت کی نسبت مہنگا فروخت ہونے لگا

چینی ،گھی ، آٹا سرکاری قیمت کی نسبت مہنگا فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر غریب عوام کو ریلیف خواب بن کر رہ گیا۔ آٹا ، چینی ، گھی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے فروخت ہونے کا سلسلہ جاری جبکہ دالوں کی قلت بھی عروج پر ہے۔

شہر کے یوٹیلٹی سٹورز عوام کیلئے ریلیف کی بجائے تکلیف کا ذریعہ بن گئے ہیں۔  ضروری اشیاء جیسے کہ آٹا ، چینی اور گھی اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلٹی سٹورز میں مہنگے داموں میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ عام صارفین کو آٹا 10 کلو 1500 ، گھی 466 درجہ سوم اور چینی 155 روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 1700 سے 1800 اور درجہ سوم گھی 420 اور چینی 150 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب چاول کی قیمتیں بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے داموں میں فروخت کیے جانے لگے، چاول فی کلو 290 سے 320 روپے فی کلوگرام فروخت کیے جارہے ہیں،