ارشاد قریشی : بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کا معاملہ , ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔
جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے ۔ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے انکے ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف وڈیو کی تشہیر کے سلسلے میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی ۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ایف آئی اے ٹیم نے تقریبا 1گھنٹہ تک تفتیش کی گئی , تفتیش کے دوران بانی چیئرمین سے وکلاء کی موجودگی میں 16مختلف سوالات کئے گئے . ایف آئی اے ٹیم نے بانی چیئرمین سے کانفرنس روم میں تفتیش کے دوران سوالات کئے۔ تفتیش کے اغاز پر ایف ائی اے ٹیم نے بانی چیئرمین کو ایکس سے پوسٹ ویڈیو بھی دکھائی ۔ بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے ایکس پر شیئر ویڈیو دیکھنے کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔