ذی الحج کا چاند نظر آگیا ، عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

7 Jun, 2024 | 08:25 PM

شاہد سپرا : ذی الحج کاچاندنظرآ گیا ، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں ذوالحجہ کاچاند نظر آنے کا اعلان کر دیا، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 17جون بروز پیر کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سمیت زونل ہیڈکوارٹرز میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ جن شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں پشاور ،اٹک ،کوہاٹ ،میانوالی،کرک، حویلیاں،شجاع آباد، ٹیکسلا، مری ،نارووال ،لاہوراور دیگر مقام شامل ہیں ۔

 مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17جون بروز پیر کو ہوگی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ یہ مہینہ ہمیں قربانی سیکھاتا ہے،ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا،ہمیں اس وطن کو آگے لے کرجانا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا نے اس وطن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں، ہم تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں