بھیک منگوانے والوں کو 10 سال قید کی سزا ہوگی

7 Jun, 2024 | 05:20 PM

سٹی42: زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار  !بچوں، بوڑھوں اور خواتین سے بھیک منگوانے والوں کیلئے دس سال سزا کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال ، محکمہ داخلہ کی جانب سے قانون میں ترمیم کی سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔

پنجاب حکومت نے آخر کار بھکاری مافیا کے سرداروں کو ان کے مکروہ جرائم کی سخت سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اب معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا دے دیا گیا۔ بھکاری مافیا کے گینگ  کے سردار کو پکڑے جانے پر 10 سال قید ہوگی اور ساتھ ہی 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو 3 سال مزید قید بھگتنا ہوگی۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کے مطابق معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم ہے، اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ کے سرداروں کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا لیکن اب محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم کی منظوری کیلئے سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

مزیدخبریں