ویب ڈیسک : کراچی میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی لڑکا دم توڑگیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ سرسید تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی میں پیش آیا ، جہاں گارڈ اور بچے کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، بحث کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی۔ گولی بچے کے پیٹ میں لگی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 16 سالہ صمد ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
دوسری جانب فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ رمضان تاحال فرارہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ رمضان پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی ایاز ٹو کا ملازم ہے،گارڈ کی تلاش جاری ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے افسران کو تھانے طلب کرلیا ہے۔