پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کل خیبر پختوانخہ میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ جلسہ ائین پاکستان کے تحت ہو رہا ہے، جلسہ کا مین مقصد ہے کہ پاکستان میں ائین اور قانون کی بلادستی ہو، جلسہ کا مقصد ہے کہ ملک میں عدلیہ ازاد ہو اور مضبوط پارلیمان موجود ہو۔ بانی چئیرمین تحریک انصاف کو جیل سے نکالنے کے لئے جلسہ کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل اپنے گھروں سے باہر نکل کے بتانا ہو گا کہ آپ کو کیسا پاکستان چاہیے۔ ملک میں جو ائین اور قانون کی دھچیان اڑائی جا رہی ہیں کل کے جلسے میں اس حوالے سے آواز اٹھانا ہو گا۔ ملک جو اس وقت بنانا ریپبلک بنا ہوا ہے اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہوگا۔