ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں خسرہ مزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

ملک میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کر گیا،  خطرناک وائرس سے مزید 5 بچےجاں بحق ہوگئے  جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47مشتبہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)  پنجاب میں خسرہ مزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ،   خسرہ سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق ملتان سے ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30  تک پہنچ گئی ہے. لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے. گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 321  مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

واضح رہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت 256 بچے زیر علاج ہیں ۔ 

 محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 47 ،گجرانوالہ سے 6، وہاڑی سے 4، جھنگ سے 26، رحیم یار خان سے 11اور  ملتان سے 14 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے. اس کے علاوہ پنجاب میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3674تک پہنچ گئی ہے.