17 کھرب کا قرض، پنجاب حکومت نئے مالی سال میں سودکی مدمیں 160 ارب ادا کرے گی

7 Jun, 2024 | 03:27 PM

سٹی42: پنجاب حکومت پر 17 کھرب کا قرض ، پنجاب حکومت صرف سودکی مدمیں 160 ارب نئے مالی سال میں ادا کرے گی۔

نئےمالی سال میں غیرملکی قرضوں پرشرح سود 160ارب تک پہنچ گئی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سفارشات بجٹ میں شامل کرلی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت عالمی بینک، چائنہ اور دیگر ڈونر ایجنسیز کو سود ادا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق گندم کی مد میں قومی بینکوں کو بھی سود ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال پنجاب حکومت نے 74 ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے تھے۔

مزیدخبریں