ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 3اضافی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

پنجاب کے 3اضافی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس  مثبت  آنے پرپنجاب کے 3اضافی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا فیصلہ،مہم بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ میں منعقد کی جائے گی۔
مہم کا انعقاد اضلاع کی 5 مخصوص تحصیلوں میں کیا جائے گا،مہم بہاولپور کی 3، مظفر گڑھ، رحیم یار خان کی 1،1تحصیل میں شروع ہوگی، سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کے مطابق مہم کا انعقاد 10 سے 14 جون تک کیا جائے گا،اس دوران 9 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بھی منعقد کیا گیا،اجلاس کی صدارت پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ نے کی۔اس موقع پر خضر افضال کا کہنا تھا کہ بہاولپور انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دے۔اجلاس میں تین اضلاع کے محکمہ صحت افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔