(جنید ریاض)لاہور کے مزید دوسکولوں کو خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے مختص کردیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو میں کلاسسز ہونگی،اس سے قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں خواجہ سراؤں کی کلاسسز ہورہی ہیں۔
دو مزید سکول شامل کرنے سے لاہور میں خواجہ سراؤں کے سکولوں کی تعداد تین ہوگئی ہے،ایجوکیشن اتھارٹی نے خواجہ سراؤں کے داخلوں کیلئے مہم بھی شروع کردی،داخلہ لینے والے خواجہ سراؤں کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا
لاہور کے مزید دوسکول خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے مختص
7 Jun, 2024 | 02:55 PM