ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جویریہ سعود کا اسرائیلی کمپنی کےساتھ کام کرنے کا انکشاف

اداکارہ جویریہ سعود کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہوں نے اور ان کے شوہر نے اسرائیل کی حمایتی  امریکا کی ملٹی نیشنل ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے.
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ جویریہ سعود کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہوں نے اور ان کے شوہر نے اسرائیل کی حمایتی  امریکا کی ملٹی نیشنل ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے.

اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں اپنے شوہر سعود قاسمی کے ہمراہ  ایک مارننگ شو میں شرکت کی  جہاں انہوں نے بچوں کی جانب سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار والے معاملے پربات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں  بچوں سمیت ایک ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں پیش کش ہوئی تھی جس میں اُنہیں اشتہار کیلئے ترکیہ جانا تھا لیکن ان کے بچوں نے اسرائیل جنگ کی وجہ سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار  کردیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے انکار کے بعد انہوں نے کمپنی کو فون کیا کہ ان کے بچے نہیں مان رہے جس پر کمپنی نے انہیں کہا کہ آپ ترکیہ آجائیں وہ کسی اور کے بچے لے لیں گے۔ ان کے مطابق بچوں کے انکار کے بعد وہ اور ان کے شوہر اشتہار کے لیے ترکیہ چلے گئے، جہاں ان کے بچے بار بار انہیں میسیج کرکے یہ احساس دلانے کی کوشش کرتے رہے کہ انہیں پیسوں کی خاطر ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

جویریہ سعود کا تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ان کی جانب سے اشتہار میں شوہر کے ہمراہ کام کرنے کی حامی بھرنے پر بھی ان کی بیٹی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ،ہم فلسطین کے لیے جنگ نہیں لڑ سکتے لیکن ہمارے اختیار میں جو ہے ہم وہ کام تو کرسکتے ہیں، ہمیں اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔

  جویریہ سعود کا مزید کہنا تھا  کہ بچوں کو کون سمجھائے کہ اگر ہم اس اشتہار میں کام کرنے سے انکار کرتے تو اس کے بعد ہمیں کسی کا اشتہار بھی نہیں ملتا۔

دوسری جانب  جویریہ سعود  کا فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ  یہ جوڑی لالچی ہے اُنہوں نے پیسوں کے خاطر معصوم فلسطینیوں کو بھلا دیا اور فخر سے ٹی وی پر بیٹھ کر بتا رہے ہیں کہ ہم نے مذکورہ کمپنی کا اشتہار کیا جبکہ ایک صاف نے بچوں کو ان سے بہتر قرار دیتے ہوئےلکھا  کہ وہ اپنے بچوں سے ہی کچھ سیکھ لیتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں جویریہ سعود نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے بچوں کو مشروب کمپنی کے اشتہار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن ان کے بچوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اب انہوں نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ ان کے بچوں نے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا تھا لیکن انہوں نے اور ان کے شوہر نے اشتہار میں کام کیا تھا۔