(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان عطا کردیا۔
پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر آصف زرداری کی جانب سے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان عطا کیا گیا،تقریب میں وفاقی وزراء، غیرملکی سفراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان اور اسکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشان ِ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔