کلیم اختر: سمگلرزنےسمگلنگ کےنت نئےطریقےاپناناشروع کردیئے،کسٹمزحکام نےخفیہ اطلاع پرلاہورمیں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈپٹی کلکٹرکسٹمزانفورسمنٹ علی اسدنے بابوصابومیں کارروائی کے دوران مسافربس سےکروڑوں روپےکاسمگل شدہ سامان برآمدکیا۔ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سے لاہور آنیوالی بس میں خفیہ جگہ بنا کر سمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی ۔کارروائی میں 53 نان ڈیوٹی پیڈ مختلف سگریٹس برینڈ کے کارٹن،685کلو سپاری اور چھالیہ کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔
کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سےضبط شدہ سامان کاتخمینہ مالیت 45 ملین بتایا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے لاہور آنیوالی مسافربس سےکروڑوں روپےکاسمگل شدہ سامان برآمد
7 Jun, 2024 | 11:45 AM