ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کی آمد ،لاہور ہائیکورٹ کی مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت

عیدالاضحیٰ کی آمد ،لاہور ہائیکورٹ کی مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  لاہور ہائیکورٹ نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی۔پورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مردہ مرغیاں اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer