قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن کا غیر ترقیاتی بجٹ فائنل کر لیا ہے ۔
محکمہ خزانہ نے صحت اور تعلیم کا غیر ترقیاتی بجٹ فائنل کر لیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا غیر ترقیاتی بجٹ 607 ارب روپے ہوگا۔ محکمہ صحت کے دونوں محکموں کا غیرترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے ہوگا۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی بجٹ تجاویز تیار کرلی ہیں۔ ترقیاتی بجٹ اس میں ہی شامل کیا جائیگا۔ ترقیاتی بجٹ پی اینڈ ڈی بورڈ فائنل کر رہا ہے۔