ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹ پر لیڈی کانسٹیبل نے کنگنا رناوت کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی سیاستدان و بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی سیاستدان و بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی۔

لیڈی کانسٹیبل  نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر اس وقت تھپڑ مارا تھا جب وہ دہلی کیلئے روانہ ہورہی تھیں۔ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر  ماضی کے بیان کی وجہ سے پیش آیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے بعد بورڈنگ کیلئے جارہی تھیں تو سی آئی اسی ایف آفیسر نے ان سے بحث شروع کردی اور اس کے بعد تھپڑ بھی مارا۔

کنگنا رناوت کا اپنے سوشل میڈیا بیان میں مزید  کہنا تھا کہ وہ محفوظ ہیں اور انہیں بھارتی پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بہت تشویش ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کا تعلق کسان گھرانے سے ہے ۔ خاتون اہلکار کلوندر کور کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے بارے میں اداکارہ کے ایک پرانے بیان پر غصے میں آگئی تھیں۔  کنگنا رناوت نے بیان دیا تھا کہ کسان احتجاج میں 100 روپے کے لیے بیٹھے ہیں، کیا اداکارہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ میری والدہ وہاں بیٹھی تھیں اور احتجاج کر رہی تھیں جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا۔

دوسری جانب   کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی جانب سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں اور انہوں نے کانگریس کے رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔