ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چاند نظر آنے کا قوی امکان

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چاند نظر آنے کا قوی امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج  ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 8 جون بروز ہفتہ کو یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔ 

 دوسری جانب ماہر فلکیات جاوید اقبال نے  پیشگوئی کی ہے کہ ذو الحجہ کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔ ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق گزشتہ روز شام 5بج کر 40 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوئی تھی،آج سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 12.5 ڈگری اونچا ہوگا جبکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی چوڑائی بہت زیادہ ہوگی۔
 ماہر فلکیا ت جاوید اقبال کا بھی کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی،آج غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے،غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہےچاند دکھائی دینے کیلئے اسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔