وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

7 Jun, 2024 | 09:22 AM

(روزینہ علی ) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن  نے  وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا  نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔

 فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے  کہ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا کہ جس کے مطابق شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں میں 10 جون سے31 جولائی تک طلباء و طالبات کو چھٹیاں  ملیں تھی جبکہ تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے۔

مزیدخبریں