آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی، ڈاکٹر مصدق ملک

7 Jun, 2023 | 11:42 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے بجٹ سے قبل خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی،انہوں نے ترکمانستان اور آذربائیجان سے تاپی معاہدے کے نتیجے میں گیس کی قیمت کم ہونے کی خوشخبری سنائی۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ قانون سے ماورا کوئی چیز نہیں کی جائے گی، قانون میں وضاحت ہے کون سے مقدمے کون سی عدالت میں چلنے ہیں،انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر واویلا مچایا جارہا ہے، یہ کون سے ہیومن رائٹس ہیں کہ کسی کا بھی گھر جلادیں۔

مزیدخبریں