وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

7 Jun, 2023 | 08:55 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت ہاوسنگ کے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، وزارت ہاوسنگ کے لیے ضمنی 14 ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، پاور ڈویژن کے لیے 1 ارب 77 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی، اس کے علاوہ وزارت تعلیم و تربیت کے لیے 3 ارب 96 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی۔

مزیدخبریں