جی بی اسمبلی؛نذیر ایڈووکیٹ بلامقابلہ سپیکرمنتخب ہو گئے

7 Jun, 2023 | 08:33 PM

ویب ڈیسک:  سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کی جگہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے سپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ بلامقابلہ سپیکر منتخب ہوگئے،ن لیگ اور پی پی نے نئے سپیکر کے انتخابی مرحلے کا بھی بائیکاٹ کیا۔  نذیر ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 تحریک انصاف نے اپنی پارٹی میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے لئے دو امیدواروں کے درمیان یہ تصفیہ کروایا تھا کہ پہلے امجد زیدی اسپیکر بنیں گے جو ڈھائی سال بعد استعفیٰ دے دیں گے۔  معاہدے کے تحت امجد زیدی کو ڈھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا،امجد زیدی کے استعفی دینے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔ اپوزیشن پارٹیوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے اس ساری سرگرمی سے مکمل لاتعلقی اختیار کئے رکھی۔

بعد ازاں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد یکم جون کو امجد زیدی نے اپنا استعفیٰ گورنر گلگت  بلتستان مہدی شاہ کو بھیجی دیا تھا۔ آج بدھ کے روز اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے اجلاس ہوا،  ڈپٹی اسپیکرنذیر ایڈووکیٹ کے سوا کسی نے اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغزات نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے تھے اس لئے انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے کہاجا رہا ہے کہ نذیر ایڈووکیٹ کو جی بی اسمبلی کے 21 ارکان نے ووٹ دیا۔

مزیدخبریں