(زاہد چوہدری)ینگ ڈاکٹرز کی کال پر ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کا 7 واں روز ، ہزاروں مریض علاج کی سہولت سے محروم ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور وائے ڈی اے کے مابین مذاکرات میں تاحال پیش رفت نہ ہوسکی ۔
ینگ ڈاکٹرز کی کال پر ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال کا 7 واں روز ہے ، او پی ڈی بند ہونے سے علاج معالجہ بری طرح متاثر ہےہے اور روزانہ ہزاروں مریض علاج کی سہولت سے محروم
ہیں ، علاج نہ ملنے پر مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اپنے مالبات کیلئے ان پر تو علاج کی سہولت بند نہ کریں، اس مسئلے کو فوری حل ہونا چاہئے۔
سات روز سے جاری ہڑتال ختم کروانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور وائے ڈی اے کے مابین مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوسکے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔