ویب ڈیسک: آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی حافظ طاہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی حافظ طاہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ساتھ ہی ان کے ہمراہ حافظ ہاشم بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ حافظ طاہر نےبلاول ہاوس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے۔
واضح رہےکہ حافظ طاہر حلقے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے چلانے کی شہرت رکھتے ہیں، حافظ طاہر نے سیلاب متاثرین کے لیے علاقے میں 709 سے زائد گھر بھی تعمیر کروائے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے کل مزید سیاسی رہنماوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت لاہور میں موجود ہیں، انہوں نے لاہور میں قیام 12 جون تک بڑھا دیا ہے۔