علی ساہی:خود اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی پنجاب سے ملنے آئی خاتون مسلحہ ساتھیوں سمیت سی پی او آفس سے گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق خود کو اے ایس پی ظاہر کرکے آئی جی پنجاب کو ملنے کےلئے آنے والی خاتون ساتھیوں اور اسلحہ سمیت پکڑی گئی، ملزمہ3مرد ساتھیوں سے پسٹل اور گولیوں کے ساتھ اعلی افسران کے کمروں تک پہنچ گئی، مریم مصطفی شیخو پورہ کی رہائشی اور گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر انتظارگاہ تک پہنچی ، مریم مصطفی نے پوسٹنگ کےلئے ملاقات کاسیکیورٹی حکام کو آگاہ کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ جبران علی،شاہ زیب اور شاہ میر نامی مرد بھی ساتھ تھے، شاہ میر سے پسٹل اور8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اعلی افسرکے پوچھ گچھ کرنے پرخاتون مشکوک پائی گئی اورحوالےپولیس کردیا گیا، مردملزمان سے پسٹل برآمد کرکے تھانہ انارکلی اورخاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔