پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ سنادیا گیا

7 Jun, 2023 | 07:23 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وزیر علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے علی محمد خان کو 1 لاکھ روپے کی 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار دیگر ملزمان کی درخواستیں بھی منظور کرلی، عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں