سونے کی قیمت میں کمی

7 Jun, 2023 | 05:41 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز سینکڑوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 1961 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

مزیدخبریں